|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

گوادر۔: ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہیکہ کشیدکاری ایک ہنر ہے جو بلوچ معاشرے میں اکثر گھریلو خواتین کا باوقار روزگار ہے جس کے بدولت عورتیں معاشی طور پر خودمختار اور خودکفیل ہوتی ہیں۔ سائنس وٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا و مارکیٹنگ کے دور میں بلوچی ایمبرائیڈری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے

ان اخیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوریہ اکیڈمی گوادرکے زیر اہتمام فارغ التحصیل خواتین میں سلائی مشین، اسناد اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ و گوادر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر عبدالغفور کلمتی، ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر اور ڈائریکٹر ڈھوریہ اکیڈمی حسن علی موسیٰ بھی موجود تھے انہوں نے اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا

اور کہا کہ میر عبدالغفور کلمتی کی سرپرستی و رہنمائی میں ڈھوریہ اکیڈمی علاقہ میں تعلیم و تربیت اور ہنرمند افرادی قوت کی پیداوار میں اپنے حصے کا کام بھر پور انداز میں انجام دے رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے اور ادارہ ترقیات گوادر اس مقصد میں ہر ممکن مدد رہنمائی فراہم کریگی۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اس موقع پر ڈھوریہ اکیڈمی کیلئے سولر سسٹم اور لائبریری کیلئے کتابوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔