|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2016

کوئٹہ: جی او سی اکتالیس میجر جنرل آفتاب احمد خان نے اپنے الوداعی پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا۔جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرجامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر کے چیمبر میں ملاقات کے دوران میجرجنرل آفتاب خان کو یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی، ترقیاتی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا ایک قدیمی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ہے جو آرٹس اور سائنس کے مختلف شعبہ جات سمیت اعلیٰ تعلیمی ڈگری ایوارڈ کرتی ہے۔ جس کی ملکی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات استوار ہیں اور صوبے کے تمام کالجز یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔ جوصوبے کے ہزاروں طلباء و طالبات کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کم فیسز میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے میجر جنرل آفتاب خان کے صوبے میں خدمات کو سراہایا۔ جس کی کوششوں اور کاوشوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور تمام اداروں کے ساتھ ان کا تعلقات اور تعاون مثالی رہا۔ جنرل آفتاب احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان ملک کا ایک اہم صوبہ ہے۔ جو اپنے محل و وقوع اور روایات کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور صوبے میں میرے سروس کے دن یادگار لمحوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی اقوام کی ترقی کا راز ہے۔ جسے بروء کار لاتے ہوئے ہم دنیا کے تیز ترین ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور صوبے میں جامعہ بلوچستان کے تعلیمی خدمات ہمیشہ نمایاں رہے ہیں اور اس کی ترقی کے لئے میرے نیک خواہشات اور تعاون ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں بھی صوبہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے خوشحالی کا زریعہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے طائف کا تبادلہ کیا گیا اورجامعہ کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کیں اور ان کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔