کوئٹہ: سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا بہترین ہمسایہ ہے پاکستان اور ایران مسلمان ممالک ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے ہمسایہ بھی ہے دور جدید کا تقاضا ہے کہ ہم آپس میں اتحاد پیدا کریں ایرانی قوم خوش ش نصیب ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب آیا ایرانی ثقافت پوری دنیا میں مقبول ہے۔یہ بات انہوں نے سرینا ہوٹل میں انقلاب ایران کی 37سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترجمان انوا لحق کاکڑ اراکین صوبائی اسمبلی ، لیاقت آغا، مجید خان اچکزئی، یاسمین لہڑی ، میئر کوئٹہ ،ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ، افغان کونسل جنرل وحید اللہ مومند، سیاسی ،مذہبی وتاجر رہنماء بڑی تعداد میں موجود تھے راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں ہمیں طلبا فنکاروں,تاجروں کے وفود کی سطح پر تعلقات بڑھانے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت مسلمان اور ہمسایہ ہونے کے محبت بھائی چارے سے آگے بڑھنا چاہئے ایران پاکستان کا دینی رشتہ ہونے کے ساتھ اہم ہمسایوں کا بھی رشتہ ہیں دور جدید میں تمام اقوام آپس میں باہمی تعلقات بڑھا رہی ہے پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب لا کر دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے ایران ثقافت پوری دنیا میں مقبول ہے میں خود بھی گھر میں دری فارسی بولتی ہوں فارسی انہتائی شریں زبان ہئے ۔جب میں بی اے کی طالب علم تھی تب میں نے فارسی زبان پڑھی اور اس سے بہت کچھ سیکھا ۔انہوں نے کہاکہ ایران نے جس طرح فارسی زبان کو زندہ رکھا ہے و ہ قابل تحسین ہے مستقبل میں پاکستان اور ایران کو اپنے تعلقات مثالی بنا کر اپنا رشتہ مضبوت کرنا ہوگا ۔پاکستان کی یہی کوشش رہی ہے کہ تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے روابت رکھیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کونسل جنرل ایران مجید صادقی دولت آبادئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کی سالانہ شرح کو بلند ترین سطح تک برھایا جا ئے گا گوادر اور چابہار بندر گائیں ایک دوسرے کی حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کی معاون و مدد گار ہیں جو لوگ اس حوالے سے غلط فہیماں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا دو نوں برادر ممالک کے درمیان رخنہ یا روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر تے ہیں وہ ہمارے دوست نہیں بلکہ دوشمن ایران اور پاکستان مشترکہ کاوشوں سے ان کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونگے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ انر جی سیکرٹر میں پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ایرانی کونسل جنرل نے مزید کہا ہے کہ انقلا ب کے سفر میں ایرانی قوم تنہا نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کے تمام مظلوموں کی آواز ہیں اس وقت مسلمان ممالک فلسطین اعراق ، شام ، یمن ، کشمیر افغانستان میں کئے جانے والے مظالم سب کے سامنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈکٹیٹر صدا م حسین نے مسلس آٹھ سالوں تک ایران پر جنگ مسلط کی لیکن فرزندان انقلاب نے اپنے خون سے وطن کا دفاع کیا ۔ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود بھی دفاع ایٹمی علم و ٹیکنالوجی کے میدان انقلاب پرپا کیا ہے ۔ جس پر دشمن گھٹنے ٹے کر 5+1کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کا راستہ اپنا یا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے صدر جمال ترکئی نے کہاکہ پاکستانی قوم ایران کے دوست ہیں ایران پر پابندیوں کے باجود پاکستانی تاجروں نے ایران کا بھر پور ساتھ دیا تاجر ایران میں آزادانہ تجارت کرنا چاہتے ہیں اسلسلے میں کوئٹہ زاہدان ٹریک کے کمزور حصوں کی تعمیر کے لئے ایرانی حکومت تعاون کریں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمدات کم ہیں ایران پاکستانی مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کریں قاری عبدالرحمان نے کہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کو حق کا راستہ دیکھا یا ایران پر جنگ مسلط کی گئی تاہم دشمنوں کو شکست ہوئی امام خومینی نے ایران میں اسلامی جمہوریت کو متعارف کرایا ان کی تفسیر قرآن کا ترجمہ بارہ زبانوں میں کیا گیا ہے دشمن دنوں ممالک کے درمیان فرقہ واریت کو ہوا د ے کر اسلامی اثرات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم باہمی اتحاد سے اسے ناکام بنا نا ہوگا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے انقلاب ایران کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔