کراچی: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی سی پیک پر بات چیت کی گئی.وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی اور اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، خطے میں امن اور تعمیر نو کے پیش نظر سی پیک کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ دیگر منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ان منصوبوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ جبکہ سی پیک کے تحت توانائی، روڈ، ریل انفراسٹرکچر، صنعتی زونز، ٹیکنالوجی و سیاحت کے شعبوں کی ترقی کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی جس سے معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون دونوں ممالک نے بہترین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، ہماری دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے عزائم سے آگاہ ہیں، سی پیک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی،وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی، سی پیک اقتصادی علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے گیم چینجر ہیں جبکہ سی پیک جنوبی ایشیائی کے باشندوں کے لیے سی پیک کے ذریعے اپنی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا ایک تاریخی اقدام ہے۔ اور اب سی پیک کی وجہ سے تجارتی مواقع اب دینا بھر میں وسیع ہو گئے ہیں۔
میر ضیاء اللہ نے کہا کہ سی پیک سے فنکشنل ہونے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا جس نے خطہ کو غیر مستحکم کیا تھا دہشت گردی کا خاتمہ اور سی پیک کی بحالی میں بلوچستان نے اس ساری ترقی میں کلیدی عنصر ہے۔ انہوں نے چینی قونصل جنرل سے حالیہ بارشوں میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 9000 فوڈ پیکجز کے عطیہ کرنے پر چین کی حکومت کا ذاتی شکریہ بھی ادا کیا۔