|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2016

خاران: بلوچستان کے عوام کے ہر درد ودکھ کا شریک واحد پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی ہے، اس پارٹی کے اندر ایک ادنیٰ سا ورکر سے لیکر مرکزی عہدیدار تک کسی بھی وقت رابطے کیلئے کوئی مشکل نہیں ہے، میں بھی پارٹی کا ایک ادنیٰ سا ورکر کی حیثیت رکھتا ہوں، ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے چیف آف بڈو، میر ذکریا کبدانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مقصد بلوچستان کے عوام کی حق خودارادیت کی جنگ ہر معاذ پر لڑنا ہے، جس کیلئے پارٹی کے ہر کارکن ایک اہم کرداراداکرسکتا ہے، اقتدار وکرسی ہمار ا مقصد نہیں ہے، مقصد صرف عوامی خدمت ہے، کرسی اور اقتدار سے دوررہ کر تو ہم رہ سکتے ہیں، لیکن عوام کی دوری کبھی برداشت نہیں ہوتا، ہمارا جینا اور مرنا ان غریب عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا، انہوں نے کہا کہ خاران کے ترقی کے دعویداروں کے دعوے دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے، جس بے دردی سے بلوچستان کے خزانوں کو لوٹا جارہاہے، اس کے بدلے بلوچستان میں پانچ فیصد بھی کام نہیں کیا جارہا ہے، بلوچستان کے جن علاقوں سے ساحل وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے وہاں کے مستقبل کے معمار بچے تعلیم جیسے زیور صحت اورپانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہیں تو پھر کس ترقی کی بات کی جارہی ہے، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ نا انصافی اور ظلم نہیں توکیا ہے، آخر ایک دن ان ظالموں کو سرزمین بلوچستان کے عوام کو حساب دیناہوگا