|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

کوئٹہ(این این آئی) مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ اور ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ڈیجیٹل کرنا وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کا وژن ہے، لینڈ ریونیو مینجمنٹ ہونے سے اراضی محفوظ اور تنازعات کا خاتمہ ہوگا،

گوگل کے ساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباء کے لئے اسکالر شپس کا معائدہ کیا ہے،ورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے لائیں گے،حکومت بجٹ میں مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرے گی

ریکوڈک 2028 میں آپریشنل ہونے کے بلوچستان مالی طور پر خودمختار ہوگا،آنے والی نسلیں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو دعائیں دی گیں،بغیر ثبوت کے الزامات کا جواب دینا ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کے وژن کے مطابق گوادر، پشین، جعفر آباد اور کوئٹہ میں ڈیجیٹل سہو لیات فراہم کی جائیں گی جس میں فرد رجسٹری، نقشہ جات، لینڈ ٹیکس، کولیکشن ایس ایم ایس نادراسروس وغیر شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی قیادت میں حکومت بلو چستان کا گوگل کے ساتھ ایک اہم معاہد ہوا ہے جس کے تحت بلو چستان کے 3ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپس دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ چند سالوں میں آئی ٹی کی تعلیم کو عام کر دیں گے،لینڈ ریکارڈ کا ڈیجیٹل ہونے ارضیات محفوظ اور تنازعات میں کمی رو نماء ہو تی ہے اور معاشی تر قی، تجارت، زراعت میں بھی اضافہ ہوگا،بندوبست ارضی کو آگے بڑھنا نے کے لئے جی آئی ایس کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے فلا حی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ماہ رمضان میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن فراہم، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی سر گرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں جیسے ہی پیسے آنا شروع ہوں گے وزیر اعلیٰ بلو چستان تر قیاتی کاموں کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلو چستان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے

اور یہاں کے عوام کو لینڈ مینجمنٹ کی مدد سے درپش مسائل کولینڈ ریونیو مینجمنٹ کے نظام سے حل کیا جائے گا، بلوچستان کو ڈیجیٹل بنانا وزیراعلی کا وژن ہے لینڈ ریونیو مینجمنٹ نظام بھی اسی وژن کی کھڑی ہے عوام کو آن لائن سسٹم مہیا کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ کو آئی ٹی کی سہولیات سے مستفید بھی کرنا ہے اور انہیں ٹرین بھی کرنا ہے گوگل کے ساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباء کو اسکالر شپ کا معائدہ کیا ہے جس پر گول کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک سے قرضوں کی بنیاء پر چند پروجیکٹس متعارف کروائیں جس سے ہیومن ڈویلپمنٹ ہو،ورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے لائیں گے جس سے ہیومین ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ میں مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرے گی، حکومت کی توجہ عوام پر ہے کہ انہیں عوام دوست بجٹ بنایا جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کی ڈویلپمنٹ پر ضروردیا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ ماہیگیروں کی سہو لیات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آنے والی نسلیں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو دعائیں دی گیں، وزیراعظم نے صوبے کے مالی بحران سے متعلق کمیٹی قائم کی ہے جس کا پہلا اجلاس بھی ہوچکا ہے لیکن مالی بحران تاحال ختم نہیں ہواہم وفا ق سے بھیک نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت کے بغیر ریکو ڈک منصوبے کو فائنل نہیں کیا جا سکتا تھا اور عوام کا حق کوئی بھی ایسے انہیں نہیں دلوا سکتاتھا، ریکوڈک 2028 میں آپریشنل ہونے کے بلوچستان مالی طور پر خودمختار ہوگا، بلو چستان کے اپنے بقایہ جات کلیئر نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ما لی بحران سے گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے پروموشن اور دیگر مطالبات پر سمری تیار پر عملدرآمد نہ ہونا بھی مالی مسائل ہیں، ما لی مسائل کے باجود بھی حکومت کا کوشش ہے کہ عوام کو جتنی ہو سکتی ہے سہو لیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ بغیر ثبوت کے الزامات کا جواب دینا ممکن نہیں ہے، وی آئی پی روٹ پر بھی وزیر اعلیٰ نے پابندی عائد کی ہے اور عوامی پروجیکٹ کے افتتاح عوام سے کروانے کی بھی ہدایت کی ہے،آج تک بلو چستان کے عوام کی فلا ح وبہبود کے لئے جتنی وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوششیں کی ہیں وہ کسی حکومت نے بھی نہیں کی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈویلپمنٹ کے سڑکوں پر نیٹ ورک ہونا ضروری ہے وفا ق کی توجہ بھی قومی شاہراہوں کی تعمیر پر کروارہے ہیں۔ انہوں نے صحا فی دانش مراد کو مبارکبار پیش کر تے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بہت سے مسائل ہیں جہاں نا اہلی اور نالائقی ہو ئی ہے وزیر اعلیٰ انکا نوٹس لیں گے۔