|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2023

کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے اور سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہیں مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے لوگوں کے جذبات کو استعمال کر رہے ہیں موصوف کو گوادر اور اس کے عوام سے کچھ لینا دینا نہیں۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کے جا ری کر دہ بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت کا ٹارگٹ خود کو رکن صو با ئی اسمبلی بنا نا ہے مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر اور گوادر کے عوام کا کچھ لینا دینا نہیں موصوف ایم پی اے بننے کے لئے میں بلوچستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا

ان کی وجہ سے سی پیک متاثر رہا۔انہوں نے کہا ہے کہ وڈھ کا مسئلہ قبائلی تنازع ہے قبائلی مسائل کو آپس میں منت سماجت سے ہی حل کیا جاتا ہے۔قبائلی تصادم کو ختم کرنے کے لیے قبائلی روایت کی پاسداری کرنی ہوتی ہے۔مولانا ہدایت الرحمن کا مسئلہ اسٹیٹ معاملات سے تھا۔اسٹیٹ معاملات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔