صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بنائی گئی تصویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے صدر مملکت نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پُر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے منیٰ میں ملاقات کی۔
محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔