|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2016

نوشکی: میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس،تین کروڑ چالیس لاکھ دس ہزار روپے کاترقیاتی بجٹ منظور،میونسپل کمیٹی ایریا میں اراضیات کو مالکانہ حقوق دینے ،تمام وارڈز کے گلیوں کو نام دینے کی تجویز،حسن جان زہری اسٹریٹ اور غریب آباد کے مین روڑ کو حافظ عبدالباقی روڑ کے نام سے قرار دا د منظور کی گئی، ترقیاتی بجٹ میں ہر کونسلر کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بیس لاکھ روپے اور وائس چیئرمین کے لئے اٹھارہ لاکھ روپے مختص کی گئی ،میونسپل کمیٹی ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 45 لاکھ روپے مختص کی گئی جس میں مذبحہ خانہ کی تعمیر ، سپیڈ بریکر کے مرمت اور پارک میں تعمیراتی کام شامل ہیں، بجٹ اجلاس میں نوشکی پریس کلب کے لئے سولر سسٹم کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم مختص کردی گئی ،بجٹ اجلاس زیرصدارت میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین میر آزاد خان مینگل منعقد ہوا ، بجٹ اجلاس سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار منظور احمد پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی اور عوام کی مفاد عزیز ہے، نوشکی شہر کے ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو کردا رادا کرنا چاہیے، شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کی بھرمار شہر دن بدن تنگ ہوتی جارہی ہے، بڑی آبادی کے سبب ہمیں مستقبل کے لئے پلاننگ کی ضرورت ہیں،عید گاہ روڑ پر فریج اور الیکڑک کے دکانوں کی بھرمار سے اور انام بوستان روڑ پر ٹریفک زیادہ ہونے سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہوگیاہے، ٹریفک کی برا صورتحال ہے، انھوں نے کہاکہ نوشکی پارک کو فنکشنل بناکر عوام کے تفریح کے لئے مکمل اوپن کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کو تفریح کا موقع مل سکے، میونسپل کمیٹی کے دفتر ایر یا میں گراسی کی توسیع اور سایہ دار درختیں لگائیں گے، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا،انھوں نے کہاکہ سبزی مارکیٹ ،عید گاہ روڑ کے فریج دکانداروں کو متبادل جگہ کی فراہمی کے لئے کوششیں کرینگے، نوشکی میں انڈر گراؤنڈ گاڑیوں کے لئے پارکنگ، اور ٹریفک کے بحالی کے پل تعمیر کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ایجوکیشن اور صحت کے شعبے میں بھی اقدامات کرینگے،اجلاس سے اپوزیشن لیڈر خیر بخش بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کے مفادات پر کبھی بھی سودا بازی نہیں کرینگے، میونسپل کمیٹی کے کونسل میں ہر اس مثبت سوچ اور عوامی مفاد میں مثبت کام کی حمایت کرینگے جو کہ عوام کے مفاد میں ہو، غلط کام کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور کرینگے، جو کہ عوامی مفاد میں نہ ہو، انھوں نے کہاکہ شہر میں متبادل جگہ نہیں ہے، سبزی مارکیٹ اور عید گاہ روڑ سے فریج والے دکانداروں کو کہاں شفٹ کریں، چیئرمین پہلے جگہ کا تعین کریں پھر عملی قدم اٹھائیں، بجٹ اجلاس سے ایڈوکیٹ فیصل مینگل، علی اکبر سمالانی، شاہد گورگیج، اعجاز مینگل، میر صالح محمد ماندائی ، چوہدری سندیپ کمار، مبارک زہری ، اکبر لانگو، رمضان زہری ، چیف آفیسر سمیت دیگر کونسلران نے خطاب کئے۔