|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2016

کوئٹہ: پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور جید علماء کرام نے کہا کہ عالم کفر نے اپنی استعماری پالیسیوں کو دوام دینے کیلئے مسلمانوں کی صلاحیت، طاقت اور یکجہتی کو منتشر کر نے کیلئے اپنازبردستی کا نظام مسلط کر نے کی کوشش کی ہے کیونکہ امت مسلمہ دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہو رہی ہے اس لئے ہمیں متحد ہو کر اپنے دشمن کو فوکس کر نا چاہئے تاکہ ملک میں نظام شریعت کے نفاذ کو عملی جامہ پہنا یا جا سکے اور ہمیں واشنگٹن کی پالیسی قابل قبول نہیں کیونکہ انہیں مسلمانوں کا امن پسند نہیں اس لئے ہمیں آپس میں لڑاؤ اور حکمرانی کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر شبیراحمد خان،جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حافظ حمداللہ،رویت ہلال کمیٹی کے ممبرن صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی،مولانا عبدالرحیم رحیمی،مفتی جان قاسمی، علامہ جمعہ اسدی،طارق محمود،معروف مذہبی سکالرڈاکٹر عطاء الرحمان سمیت دیگر نے کوئٹہ میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار برائے’’آبرو ئے دین مصطفی‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر جید علماء کرام اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی شبیراحمد خان نے کہا کہ آج جو صورتحال امت مسلمہ اور ہمارے ساتھ درپیش ہے اس کا 36 سال قبل اندیہ دیا گیا تھا 9/11 کے واقعہ کے بعد جس طریقے سے یورپ امریکہ سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لاگ براہ راست قرآن پاک اور شریعت کا مطالعہ کر کے دین اسلام کی جانب راغب ہو کر اسلام قبول کر رہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں عالم اسلام کی امت کے خلاف کسی صورت بھی عالم کفر کو یہ سلسلہ منظور نہیں اور انہیں امت مسلمہ کی یکجہتی ، اتحاد اور محبت کبھی بھی ہضم نہیں ہو گی کہ اتنی تیزی سے قرآن مجید اور شریعت محمدیؐ،کا پیغام رہبر انسانیت ، سیرت مصطفیؐؐ لوگوں کو متاثر کریگی کیونکہ انسان تجربات کے بعد آگے بڑھتا ہے لیکن امریکہ یورپ سمیت دنیا بھر میں نوجوان براہ راست قرآن پاک کا مطالعہ کر کے اسے متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں عالمی ادارے اس بڑھتے ہوئے دین اسلام کے حوالے سے ہمیں لو گوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ہمیں میں الجھایا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیؐ نے دعوت دین اور دین سازی کے ذریعے اسلام کو پھیلا یا ہے جس کا دفاع کر نا ہمارا فرض ہے کیونکہ اسلام امن ، آشتی اور محبت کا دین ہے کیونکہ یہ دین دعوت دین کے ذریعے ہی تبلیغ کر کے لو گوں تک پہنچایا گیا اور اس وقت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد امت محمدی کے پیروکاروں کوعالم کفراستعمار کے کیلئے مسلمانوں کو خطرہ سمجھتے ہیں اس لئے وہ مسلمانوں کی صلاحیت ، طاقت اور اتحاد کو منتشر کر نے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو دنیا میں اللہ کا دین غالب آجائیگا اس لئے وہ امت مسلمہ کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور اس میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں اپنے دشمن کو فوکس کر تے ہوئے پہنچاننا ہو گا کیونکہ ہمارا اسلام قرآن میں ہے اور زمین پر اللہ اور رسول کا نظام قائم ہو گا تاکہ عدل وانصاف کا بول بالا ہو انہوں نے کہا کہ یورپ میں خاندانی نظام ختم ہو چکا ہے اور اب ہم سے بھی یہ نظام چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وفاق اور صوبے اپنی مرضی کا تعلیمی نظام مسلط کر رہے ہیں جب اندھیرا چھا جا تا ہے تو اس وقت روشنی کی اشد ضرورت پڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ خدا سے باغی نظام اور معاشرے کے خلاف جدوجہد کر نا ہو گی تاکہ پاکستان میں روشنی سے ہی اجالا ہو گا اور غلامی کی زنجیر ٹوٹے گی اس موقع پر سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ جنگ کے ذریعے امن کے قیام کا نسخہ اور پالیسی ہماری نہیں ہم سے زبردستی خود پیدا کر دہ داعش جیسی تنظیموں کے خلاف فتویٰ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ ہم نے 1400 سال قبل ہی فتویٰ دے دیا تھا کیونکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی ہزاروں سفارشات اسمبلی میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے کبھی بھی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہم نے ہمیشہ اسلام اور ملک کے دفاع کی بات کی ہے اور جمہوریت اسلام اور پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے کیونکہ عالم کفر نے ہمیشہ امت مسلمہ کو لڑاؤ کی پالیسی پر عمل پیر ہو کر حکمرانی کی کوشش کی ہے کیونکہ عالم کفر نے پہلے ہی 2 عالمی جنگیں کی ہے اور اب وہ جنگ کرنے کی بجائے ہمیں آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کر نا چاہتے ہیں ہمیں آپس میں اتحاد ویکجہتی پر عمل پیرا ہو کر عالم کفر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا کیونکہ ہم نے وزیراعظم نہیں بننا اور نہ ہی ہمیں واشنگٹن اور پینٹا گون کی پالیسی منظور ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر مذہب، قومیت، علاقائیت، لسانیت، فرقہ وارانہ اور مسلک کی بنیاد پر دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے ہمیں ان چیزوں کے تدارک کیلئے متحد ہو نا ہے اس موقع پر صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے کہا کہ دنیا بھر میں امت مسلمہ ایک جاندار، طاقت امت ہے کیونکہ ہمارے نبی کریم ؐ جوکہ تمام انبیاء کے پیغمبر ہے انہوں نے اسلام کو دعوت دین کے ذریعے پھیلایا انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کاراستہ اپنایا اس کے بعد مشکلات پیداہونی شروع ہو گئی کیونکہ امت محمدی کے امن کوسبوتاژ کر نے کی کوششیں کی گئی اس موقع پر مولانا عبدالرحیم رحیمی، ڈاکٹر عطاء الرحمان سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔