|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2016

کوئٹہ: فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور تربت میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے سمیت3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور پولیس کے عملے نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ملکر کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کا رروائی کر تے ہوئے2 مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ایسے طرح تربت کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔