کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو کام کرنے کا موقع دیا جائے تو بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے اگلی ماہ مارچ کو خواتین سے منسوب کرتے ہوئے مرکزی ‘ صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاکر خواتین میں شعور اور آگاہی کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کا ایک مقام ہے اور اس مقام کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے صوبے کیلئے دور دراز علاقوں کی خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کو خواتین سے منسوب کرنا کا مقصد خواتین کا ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی سمیت علمی وسیاسی شعور اجاگر کرنا ہے انہوں نے پارٹی کے مرکزی ‘ صوبائی و ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے پورے بلوچستان کی خواتین میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔