|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2023

تربت:سرکاری ہسپتال میں سہولت موجود نہ ہونے پر ملیریا بخار میں مبتلا بچہ انتقال کرگیا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں ملیریا بخار کے سبب داخل کرائی گئی کم سن بچہ وفات پاگئی جس کا تعلق دشت سے تھا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق جمعرات کو مھران نامی ایک کم سن بچہ سخت علالت اور سیریس کنڈیشن کی حالت میں مقامی پرائیوٹ ہسپتال لایا گیا جو اس سے پہلے کم از کم دو دن ٹیچنگ ہسپتال تربت میں زیر علاج رہا تھا۔ زرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے باوجود اسے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس سے بچے کی حالت مذید خراب ہوئی جنہیں سیریس حالت میں پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا جہاں بچہ مسلسل بیہوش رہا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق بچے کو سرکاری ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باوجود مسلسل زہر علاج رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کی حالت اور زیادہ خراب ہوئی جو جمعرات کو پرائیویٹ ہسپتال لانے کے کچھ ہی دیر بعد وفات پاگئے۔ سماجی کارکن، بلوچی زبان کے نوجوان شاعر عابد علیم نے سوشل میڈیا پر مھران نامی بچے کے ملیریا بخار سے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عابد علیم کے مطابق بچے کو جمعرات کی دوپہر اس وقت سیریس حالت میں بلوچ ہسپتال لایا گیا جب ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے اور وہ. بیہوش تھا۔