|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2016

خضدار: خضدار ،تحصیل نال کے علاقہ گروک خت چک میں مائننگ کے لئے گھر میں رکھے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین خواتین دو بچوں سمیت سات افراد جا ں بحق ،بارہ سے زائد زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں ،چھ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار جبکہ چھ زخمیوں کو کراچی ریفر کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر لیویز نے واقع کے متعلق تفتیش شروع کر دی ،تحصیل نال گروک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق خت چک میں مائننگ کے لئے ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد رکھے ہوئے تھے کہ قریب جونپڑی نماء گھروں میں سے ایک گھر میں آگ لگی لوگ آگ بجانے میں مصروف تھے آگ کی تپش قریبی گھر میں رکھے ہوئے دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گئے جس کی زد میں آکر تین خواتین دو بچوں سمیت سات افراد جا ں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہو گئے جا ں بحق و زخمی ہونے والوں کو پرائیوٹ اور لیویز کی گاڑیوں میں سول ہسپتال نال پہنچایا گیا زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے طبی امداد پہنچانے کے بعد شدید زخمیوں کو اعلاج کے لئے کراچی اور باقی زخمیوں کو علاج کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی لیویز کو واقعہ کے متعلق تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے واضح رہے جا ں بحق و زخمی ہونے والے آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ۔زخمیوں میں پینتیس سالہ ساول خان ولد عید محمدبزنجو،تین سالہ سعید احمد ولد محمد قاسم ،پینتالیس سالہ زر ملک زوجہ جلال خان ،اٹھارہ سالہ صابرہ بنت جلال خان ،تیس سالہ بہرام خان ولد جمعہ خان اورسولہ فریدہ بی بی بنت بہرام خان شامل ہیں،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر) سرمد سلیم کی جانب سے جاری ہونے والے پریس نوٹ میں ضلع خضدار کی تحصیل نال میں آگ لگنے کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ خیٹ چک نامی گاؤں میں بچوں کے آگ سے کھیلنے کے دوران حادثاتی طور پر آگ ایک بڑے علاقے میں پھیل گئے جس نے ایک کمرہ میں کان کنی کیلئے ذخیرہ کئے گئے بارودی مواد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی زد میں آکر جھلسنے سے سات افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ پریس نوٹ کے مطابق لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا اور 14افراد کو متاثرہ مقام سے ریسکیو کیاگیا جن میں تین خواتین چار بچے اور سات مرد شامل ہیں جو کہ تمام تحصیل نال کے مقامی لوگ ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نال اور خضدار کے سول ہسپتالوں اور کراچی منتقل کرکے انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پریس نوٹ کے مطابق صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔