|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2016

سبی: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے ،زندہ قومیں اپنے قومی تہوار جوش و جذبہ کے ساتھ مناتی ہیں سبی میلہ مالداری اور زراعت کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے،ملک کی80%جی ڈی پی کا انحصار مالداری کے شعبہ سے وابسطہ ہے ،سبی میں جلد ہی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا،سالانہ سبی میلہ میں جدت کے ساتھ ڈویلپمنٹ لانا قابل تحسین اقدام ہے sibi 1 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ سبی میلہ2016کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں سالانہ سبی میلہ 2016کا افتتاح مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی اجازت سے کیڈٹ نے سلامی پیش کر کے کیا ،افتتاحی تقریب میں گھڑ دوڑ،نیزہ بازی،فلاور شو،ہارس اینڈ کیٹل شو ،کیٹل واک پیش کیا گیا ،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے جبکہ میلہ امن و سلامتی کا پیغام صوبہ بھر کے عوام تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں واسپاں صوبے میں مالداری کے فروغ سمیت زراعت کے شعبہ میں ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور صوبے کے عوام کی اکثریت کا گزربسر مالداری کے شعبہ سے ہوتا ہے جبکہ ملک کی جی ڈی پی کا 80فیصد انحصار بھی مالداری کے شعبہ پر کیا جاتا ہے sibi 3 انہوں نے کہا کہ سبی میلہ کے ذریعے مالداروں کو مال مویشی پالنے اور اس میں توسیع لانے میں معاونت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں میلے مناتی ہیں اور سبی کا سالانہ میلہ یہاں کے عوام کی زندہ دلی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سبی سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے سبی میں جلد ہی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد سبی اور گردونواح کے نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ یا پھر دیگر علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ تعلیم کی سہولت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر دی جائے گی ،دریں اثناء گورنر بلوچستان نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور زرعی و صنعتی نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔