|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 138ویں روز بھی جاری رہاکنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ چار مہینے گزرسے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں حکومت بیوروکریسی میڈیا اور عوام کومعلوم ہے کہ بی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین گزشتہ چار ماہ سے اپنے جائز قانونی اور آئینی حق کیلئے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں اس کے باوجود حکومت اور بیوروکریسی بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کے جائز مطالبات یعنی ریگولر ائزیشن اور ریگولر گرانٹ کو تسلیم اور حل کر نے کیلئے سنجیدہ ن ہیں ہے خصوصاًچیئرمین بی ڈی اے اور انتظامیہ بی ڈی اے مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور چیف سیکرٹری کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں غیر ضروری دستاویزات پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید طویل اور پیچیدہ ہو تا جا رہا ہے آل کنٹریکٹ ایمپلائز کا وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے عملی احکامات جاری کریں اگر بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ جلد سے جلد حل نہیں کیا تو مجبوراً تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کرینگے اور تمام تر ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہو گی۔