|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2016

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں ان کے لیڈرز عوامی پیسا لوٹنے کے بجائے ٹیکس اداکریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستانی عوام فلاحی کاموں کیلئے دل کھول کر عطیہ دیتے ہیں، عوام چاہتے ہیں ان کے لیڈرزقومی خزانہ لوٹنے کے بجائے ٹیکس اداکریں، لیڈرز ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے توعوام بھی ٹیکس اداکریں گے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے نکال دیا جب کہ خیبر پختونخوا میں آئی جی پولیس کو با اختیار بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب ، سندھ کو چیلنج کرتے ہیں کہ تھانا کلچر ختم کر کے خیبر پختونخوا کی طرح پولیس کوغیرسیاسی بنائیں، خیبر پختونخوا میں پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کوجوابدہ ہوگی جو نیا پاکستان کی پہچان ہے۔