|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 9اگست کے بعد اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہو جائے گی۔

نگران سیٹ اپ پر بھی مشاورت جاری ہے۔

آئندہ ایک دو دن میں نگران وزیراعظم کیلئے فیصلہ کیا جائے گا جمعیت علماء اسلام آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج سے ہی اپنے کارکنوں کے پاس جا کر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی عوام کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پورے کیے اور آئندہ بھی اقتدار ملا تو جمعیت علماء اسلام صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

بلوچستان کے مفادات پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک کی بقاء اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جنگ کررہی ہے۔

باجوڑ واقعہ جیسے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا جمعیت علماء اسلام کے آکابرین نے اس سے قبل بھی بہت بڑی قربانیاں دی ہے بہت بڑے عالم دین اور ہمارے پارٹی کے کارکن شہید ہوئے۔

لیکن اس کے باوجود ہم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی مدت 9اگست کو ختم ہورہی ہے اور اس کے بعد جمعیت علماء اسلام انتخابی مہم چلانے کے لئے ملک بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشن منعقد کرینگے بلوچستان کے عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ملک کی بقاء ترقی اور خوشحالی کیلئے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے بلوچستان کے وسائل پر کسی بھی کو بھی قبضہ نہیں ہونے دینگے اور جس طرح ماضی میں بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔

اسی طرح آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں اربوں ڈالر معدنیات کے خزانے ہیں لیکن 75سال میں قوم کو فائدہ نہیں ملا بلکہ صرف پیچیدہ مقدمات میں اربوں روپے ضائع کیے اور نگران سیٹ اپ پر بھی مشاورت جاری ہے آئندہ ایک دو دن میں نگران وزیراعظم کیلئے فیصلہ کیا جائے گا۔