|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2016

کوئٹہ: ممتا ز قادر ی عا شق رسو لؐ اور محب وطن پا کستا نی تھے ان کی پھا نسی ایک قومی اور عظیم سا نحہ ہے جس پر پو ری قوم غم زدہ ہے حکو مت اپنے اس بز دلا نہ اقدا م پر مستعفی ہو جائے یہ بات پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مختلف سیاسی جماعتوں اور دینی جماعتوں کے رہنماوں نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ دینی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانون کے ایمان کا حصہ ہے ،ممتاز قادری سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے امام الاولین ولا آخرین حضرت محمد ؐکی حرمت کے لیئے اپنی جان قربان کردی حکو مت نے قو م کے ہیرو کو پھا نسی دے کر اپنا منا فق چہر ہ دکھلا یا ہے، ممتا ز قادر ی عا شق رسو لؐ اور محب وطن پا کستا نی تھے ان کی پھا نسی ایک قومی اور عظیم سا نحہ ہے جس پر پو ری قوم غم زدہ ہے حکو مت اپنے اس بز دلا نہ اقدا م پر مستعفی ہو جائے روز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا عبدالواحد،صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،سیکرٹری اطلاعات عبدالولی شاکر،قیوم کاکڑ،جمعیت علما اسلام کے حافظ قدرت اللہ لہٹری،مولانا محمد طاہر توحیدی،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا ذکریا ذاکر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کیناظم تبلیغ مولانا عبدالرحیم رحیمی ،صوبائی مبلغ مولانا محمد یونس،تنظیم اسلامی کے قاری عبداسلام،انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی تاج اغا سمیت دیگر نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام غازی ممتاز قادری شہید کی پھانسی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،جماعت اسلامی،جمعیت علما اسلام،اہلسنت والجماعت ،مرکزی جمعیت اہلحدیث،تنظیم اسلامی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے حکومت مخالف اور ممتاز قادری کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرہ بازی کررہے تھے mumtaz qta قبل ازیں مرکزی جامع سے صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی اور جلسے میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے قیام کو69سال کا عرصہ گزر چکے ہیں لیکن اسلام کینام پر بننے والے ملک میں اسلام نام کی کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا پنجاب کے سابق گورنرنے سلمان تاثیر پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر 295.Cکے خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ،علاوہ ازیں تنظیمات اہلسنت کی جانب سے غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید کے حق میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ اور پریس کلب کوئٹہ کے سامنے دھرنا دیا گیا جس میں پیر طریقت استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی محمدصدیق قادری ، علامہ غلام عباس قادری ، مفتی محمد جان قاسمی ، علامہ ذیشان مدنی ، علامہ راشد قمبرانی ،علی بلوچ ، حافظ یوسف مسکانزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا غازی ملت ملک ممتاز حسین قادری شہید کی عظمت و جرئت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ناموسِ رسالت کے لئے ہر گھر سے ممتاز قادری نکلے گا حکومت نے غیر اسلامی و غیر آئینی کام کر کے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ملک پاکستان میں سیکولر ازم کے پیرو اکاروں نے غیر شرعی و غیر آئینی طریقے سے تحفظ ناموس رسالت کے مجاہد ملک غازی ممتاز حسین قادری شہید کو جوڈیشنل اند از قتل کروایا ہے اس کی ذمہ داری موجود ہ حکومت پرعائد ہوہوتی ہے انہوں نے یہود و نصاریٰ کو خوش کرنے کے لئے بالکل ہی غیر شرعی کام کیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یہود و نصاریٰ نے سوچا کہ ہم غازی ملک ممتازحسین قادری کو شہید کر کے مسلمانوں کے دلوں سے تحفظ ناموسِ رسالت کے جذبہ کو ٹھنڈا کر دیں گے لیکن یہود و نصاریٰ اور ظالم حکمران یہ خیال اپنے گندے دلوں سے نکال دیں کیونکہ اب تو تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر گھر سے ممتاز قادری نکلے گا اور گستاخِ رسول اپنے دلوں سے گستاخی کرنے کی سوچ تک نکال دیں اب ہر مسلمان بڑا تو بڑا بچہ بچہ ممتاز قادری کا پیرو کار بنے گا ممتاز حسین قادری کی شہادت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماتھے پر بد نما داغ ہے حکمرانوں نے اپنی مدت کو طول دینے کیلئے یہ ناپاک حرکت کی ہے۔