کوئٹہ: دس برس قبل تباہ ہونے والے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیاہے سبی ہرنائی سیکشن پر مرمتی کام کا باقاعدہ افتتاح تین مارچ کو وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سبی میں کریں گے۔ ایک سے ڈیڈھ سال میں اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہوجائے گی۔ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ حنیف گل نے میڈیا کو بتایا کہ 2006میں بد امنی کی لہر کے دوران سبی ہرنائی سیکشن پر تحریب کاروں نے 17پلون کودھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر ریلوے لائن کو بھی تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے اس سیکشن پر گاڑیوں کی آمد روفت بند کردی گئی تھی ڈی ایس ریلوے نے بتایا ریلوے نے حالات کی بہتری کے بعد اس سیکشن کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے اور دو ارب کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ،،سبی ہرنائی سیکشن کے پل این ایل سی تعمیر کرے گی جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت ریلوے کرے گاڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ سبی ہرنائی سیکشن کوئٹہ ڈویڑن سب سے زیادہ منافع دینے والا سیکشن تھا یہاں سے سالانہ کئی کروڑ روپے کا کوئلہ اندرون ملک جاتا تھا