خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کیلئے کئی گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا اور تمام 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید 3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تک بحفاظت نکلے گئے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ عرفان، نیاز محمد، رضوان، گلفراز اور شیر نواز کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے اورچھوٹی ڈولی کے ذریعے تمام پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔
چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی اشیا بھیجی جا رہی ہیں، اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ بچوں کو ریسکیو کیا جائے گا، پاک فوج آپریشن کیلئے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لے آئی، لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔
پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔