|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی کامیابی گوادر اور بلوچستان کی سیاسی و معاشی ترقی سے مشروط ہے اب حکمران عوام کو مزید پسماندہ اور بدحال رکھنے کا خواب چھوڑ دیں نیشنل پارٹی کی مضبوط تنظیم اداروں کی بالادستی اور اجتماعی قیادت میں پارٹی کو عوامی جماعت بنانے میں عملی کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوادر میں سینئر باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنماء کہدہ علی ‘ طاہرہ خورشید ‘ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل بابو گلاب ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ تحصیل آرگنائزر فیض نگوری سمیت دیگر ممبران اور عہدیداران موجود تھے میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی قیادت کے ویژن و حکمت عملی نے صوبہ کو روایتی اور مورثی سیاست سے نجات دلاتے ہوئے جمہوری تنظیمی اداروں کے استحکام اور سیاسی ورکروں کی اہمیت و حیثیت کو متعارف کروایا جس سے ملکی سیاست میں باشعور سمت کا آغاز ہوا اور عوام سیاست کو علم و عمل کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہوئے سیاسی میدان میں شامل ہونے لگے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور اس کی تمام طاقت تنظیم اور اداروں کی بالادستی میں ہے اس لئے ورکرز پارٹی کو منظم کرنے کیلئے تنظیم کاری کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کو عوام میں متحد و منظم کریں حکمرانوں نے ملک میں صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ملک کے حقیقی عوام کو پسماندگی اور بدحالی کی طرف دھکیل رکھا ہے جس سے ملک اقرباء پروری ‘ بدامنی ‘ پسماندگی اور خصوصاً معاشی عدم استحکام کا شکار ہوگیااس لئے حکمرانوں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک اور عوام کی مجموعی مفاد میں بہتر فیصلے لینے کی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اقتصادی راہداری کو گوادر اور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی سے مشروط کرتے ہوئے حمایت کی ۔