|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2016

ہرنائی: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی و صوبائی سیکرٹری صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ سبی ہرنائی خوست ریلوے کی بحالی اور افتتاح نے ثابت کردیا کہ پشتونخوامیپ جو بھی وعدہ کرتا ہے انہیں پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی سبی ، ہرنائی ، خوست ریلوے کی بحالی سے ضلع ہرنائی میں زرعی انقلاب برفا ہوگا پشتونخوامیپ عوام سے کئے ہوئے وعدوں پر من ان عمل درآمد کررہی ہیں سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن کی بحالی کے کام افتتاح پارٹی کا ایک بہت بڑی فتہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی پشتونخواملی عوامی پارٹی ہرنائی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ریلوے لائن کی بحالی کے افتتاح کے خوشی میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ریلوے لائن کی بحالی کے افتتاح اور لائن پر مرمتی کام کے آغاز پر پارٹی کارکنوں اور ضلع ہرنائی کے تمام عوام کو مبارکباد پیش کیا ریل بحالی کی تقریب سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چیئرمین مونسپل کمیٹی سید غفور شاہ ، سنیئر معاون سیکرٹری محمد نعیم ، ڈپٹی چیئرمین مونسپل کمیٹی عبدالرزاق ترین ڈپٹی چیئرمین یوسی صدر ہرنائی ون محمد صادق ترین بھی خطاب کیا اور کہاکہ ہرنائی سبی ریلوے ٹریک کی دوبارہ بحالی کیلئے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پشتونخوامیپ اور صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے سبی ہرنائی خوست ریلوے لائن کی دوبارہ بحالی کیلئے جو محنت اور جدوجہد کی آج اسے عملی جامعہ پہنا کر کے وزیراعلیٰ کے ہمراہ افتتاح کرکے ثابت کردیا کہ پشتونخوامیپ عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتی ہے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ ہرنائی کے عوام سے الیکشن مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے پارٹی پر اعتمادکرکے انہیں کامیاب کرایا تو ہرنائی سبی خوست ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے بھرپورجدوجہد کرینگے انہوں نے کہاکہ سبی ہرنائی خوست ریلوے ٹریک کی بندش سے ضلع ہرنائی سمیت جنوبی پشتونخواء کے کاروبارزراعت و معدنیات کو شدید نقصان ہورہا تھا جبکہ سبی ہرنائی خوست ریلوے ٹریک جوکہ صوبہ میں منافع بخش سیکشن تھا اور ریلوے کو ماہانہ کروڑوں روپوں کا آمدن ملتا تھا سیکشن سے اور ریلوے کے بھی سیکشن کی بندش سے کروڑوں کا ماہانہ نقصان ہورہاتھا۔