کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد سابق ایم این اے عبدالروف مینگل،سابق ایم پی اے میراکبر مینگل،حاجی میر وزیر خان مینگل اور سردار عبدالخالق نوتیزئی کا نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد ۔
وفد نے سیاسی رہنما ء سردار عطاء اللہ خان مینگل کی دوسری برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکڑ اسحاق بلوچ اور صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی کو پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ کا دعوت نامہ دیا۔اس موقع دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے ملکی اور بالخصوص بلوچستان کی مخدوش صورتحال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر نا صر شاہوانی ،مرکزی کونسلر مولا بخش مدثر بلوچ موجود تھے