|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

لورالائی: کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر نامعلوم افراد کی جا نب سے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو لگائی آگے سے ٹرالر اور ان میں موجود کروڑوں روپے کی انجیر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

گزشتہ شب دوبجے کے قریب کوئٹہ ڈیرہ غازی خان شاہراہ سپین مسجد لورالائی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے چمن سے وہاگہ انڈیا باڈر افغان تاجر کے ٹرانزٹ کے انجیر سے لوڈ اے سی ٹرالر کو آگ لگادی جس سے ٹرالر اور ان میں موجود کروڑوں روپے کی انجیر جل کر خاکستر ہوگئی ۔

ڈرائیور گل محمد کے مطابق ایک فیلڈر گاڑی میں سوار افراد نے چلتی گاڑی پر پٹرول بم پھینکا جس سے گاڑی کو آگ لگ گئی آنا فانا گاڑی نے آگ پکڑ لیا۔

اور انکے سامنے گاڑی مکمل طور پر جل گئی بلوچستان گڈرز یونین کے سربراہ حاجی عبدالعلی نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ سےان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کہ وہ اس وقت چمن سے جائے وقوع کی جانب رواں دواں ہے وہاں پہنچ کر آئندہ کا لائمہ عمل طے کریں گے ۔انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ پچھلے سال بھی قلعہ سیف اللہ کے قریب ان اے سی ٹرالروں پر فائرنگ کی گئی تھی ۔