نصیرآباد+صحبت پور+قلعہ سیف اللہ+ژوب: جمعیت علماء اسلام نصیرآبادتحصیل تمبوکے زیراہتمام بالان شاخ میں عظمت قرآن کانفرنس ہوئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی،کانفرنس سے صوبائی امیرمولانافیض محمد،صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک،ضلع جعفرآبادکے امیرڈاکٹرحفیظ الرحمن کھوسہ،میرنظام الدین لہڑی،مولاناسراج احمدشاہ امروٹی،مولانامحمدفضل اورمولاناعبدالرحمن پندرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ نامورسالتؐ وتحفظ ختم نبوت کے خلاف ایک بار پھر سازشیں ہو رہی ہیں ان سازشوں کا مقابلہ علماء عوام مل کر ہر میدان میں کر یں گے ،ممتاز قادری نے اپنی جان دے کر ختم نبوت کا پرچم کو بلند کیا ہے،جے یو آئی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی داعی ہے، پنجاب اسمبلی میں تحفظ حقوق بل اسلامی اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے ،آئینی ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اسے خلاف شریعت وآئین قرار دیا ہے۔ درین اثناء صوبائی امیرمولانافیض محمدکا صحبت پورپہنچنے پراستقبال کیاگیاجمعیت صحبت پورکے زیراہتمام گوٹھ جیانی میں جلسہ اوربعدازاں پریس کانفرنس سے مولانافیض محمد،مولاناعبداللہ جتک،صحبت پورکے امیرحافظ محمدصدیق اورڈاکٹرحفیظ الرحمن کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کو تمام قوانیں بالاطاق رکھ کر بغیر دیت لئے ملک سے باعزت بھیجاجا سکتا ہے تو ممتاز قادری کو کیوں رہا نہیں کیا جا سکتا تھا انہوں نے اگر حکومت ممتاز قادری کی دیت مانگتی تو پا کستان کا جھونپڑی میں رہنے والا بھی دیت میں اپنا حصہ ڈالنافخر سمجھتا ،ملک میں بے شمار قتل کے کیس زیر التوا ء ہیں آخر اس کیس میں حکومت نے کیوں پھرتیاں دکھائیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بیرو نی آقاؤں کو خوش کر نے کے لیئے یہ قدم اٹھا یا گیاانہوں نے کہاکہ جسے لوگ مقتول کہتے ہیں اس کا جناز ہ پڑھانے کے لیئے کوئی نہ ملا اور پنڈی میں جنازہ پڑھنے والے لاکھوں عاشقان مصطفی ﷺ موجود تھے ،حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے۔درین اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام ضلعی دفترمیں انضمام کی خوشی میں استقبالیہ جلسہ منعقدہواجس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی،جلسے سے مولاناعصمت اللہ،مولاناانوارالدین،مولاناسیدمحمد،مولانامحمدلعل آخندزادہ،مولاناعبدالحق اورجے ٹی آئی کے ضلعی صدرحافظ ثناء اللہ نے خطاب کیاقبل ازین قلعہ سیف اللہ بازارپہنچنے پرقائدین کاشانداراستقبال کیاگیاان پرپھولوں کی پتیاں نچاورکی گئیں اورنعروں کی گونج میں انہیں دفترلایاگیا،رہنماؤں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے یو آئی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی داعی ہے ، پنجاب اسمبلی میں تحفظ حقوق بل اسلامی اصولوں اور آئین کی خلاف ورزی ہے آئین نے طے کر دیا ہے کہ قر آن وسنت کے خلاف کو ئی قانون نہیں بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپ کو خوش کرنے کے لیئے ایسے اقدامات حکومت کے لئے خود درد سرد بن جائیں گے لیکن حاصل کچھ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا خصوصا پا کستان کے ہر مسلمان کے دل ہی میں ہی نہیں بلکہ خون ایک ایک قطرے میں عشق رسالت ؐ ہے اور رہے گا۔ درین اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع ژوب کے زیراہتمام انضمام کی خوشی میں ضلعی دفترمیں جمعیت نظریاتی کے سابقہ رہنماؤں کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ ممبران،کونسلروں،حلقوں کے امراء،نظماء عمومی،سینئرارکان سمیتہزاروں کارکنان شریک شریک تھے، استقبالیہ اجتماع سے ضلعی امیرمولاناشمس الدین،مولاناانوارالدین،سابق امیرمولانااللہ دادکاکڑ،سابق امیرمولاناحبیب الرحمن،حاجی حبیب الرحمن کبزئی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین قاضی احمدخوستی ،مولاناابوالحسین شاہ بخاری اورمولاناضیاء الرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نے اسمبلی،سینیٹ سمیت ہرفورم پرامت مسلمہ کی بہترنمائندگی اورترجمانی کی ہے انضمام تاریخ سازفیصلہ کیاجس سے سیکولرپارٹیوں کے اوسان خطاء ہوگئے انہوں نے کہاکہ مستقبل جمعیت کاہے جمعیت حیراکن کامیابی حاصل کرے گی اورپشتون بیلٹ میں کلین سویب کرے گی انہوں نے تمام کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آج سے جدوجہدمیں مزیدتیزی لائیں اورمحبت کے ساتھ جمعیت کاپیغام عام کریں۔