|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

واشک : رخشان پولیٹکل الائنس کی جانب سے محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ کے پوسٹوں پر غیر مقامیوں کے بھرتیوں کے خلاف بسیمہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالے گئی ریلی میں دوست جان پینل بسیمہ جمعیت مرکزی اہلحدیث واشک اور رخشان یوتھ ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسیمہ کے مین گیٹ سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا بسیمہ بازار کے مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رخشان پولیٹکل الائنس کے کوآرڈینیٹر حافظ ناصر بلوچ دوست جان پینل کے آرگنائزر میر محمد ایوب عیسی زئی ڈپٹی آرگنائزر حاجی محمد اسماعیل سمالانی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ماسٹر عبدالباقی سمالانی جمعیت اہلحدیث واشک کے صدر فیض الحق محمدی قبائلی رہنما میر عبدالواحد عیسی زئی اور دیگر نے کہا کہ واشک کو سابقہ نمائندوں نے شہر نا پرساں بنایا ہوا ہیں راتوں رات اقلیتوں کو لوکل فراہم کرکے انہیں واشک میں تعینات کیا جارہا ہیں۔

اسکے علاوہ صحت مند لوگوں کو معذوروں کے کوٹے پر تعینات کیا گیا ہے درجہ چہارم کے پوسٹوں پر لوگوں کو اپنے یونین کونسل سے دو سو کلو میٹر دور تعینات کرکے اسے وہاں کے مقامی یونین کونسل کے لوگوں سے لڑایا جارہا ہیں پورے ضلعے میں نفرت تعصب اور بغض کے سیاست کو پروان چڑھانے کی کوشش کیا جارہا ہیں۔

ضلعے واشک کے تمام عوام ایک دوسرے کے بھائی ہیں ہمیں کسی کے آرڈرز پہ کوئی اعتراض نہیں ہیں۔

مگر ہم چاہتے ہیں کہ درجہِ چہارم کے پوسٹوں پر وہاں کے مقامی لوگوں کے حق تسلیم کرکے انہیں وہاں تعینات کیا جائے یہ کونسا اور کہاں کہ سیاست ہیں جس میں ہمارے مستقبل کے معماروں کو سکولوں سے باہر رہنے پر مجبور کیا جارہا ہیں واشک میں ماشکیل گڑانگ جنگیاں بسیمہ پتک شنگر گرائی ساجد اور دھمگ سمیت کئی علاقوں کے مڈل اور ہائی سکولز بند ہیں ۔

بچے سکولوں سے باہر ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہیں سابق ایم پی اے کا پتہ نہیں چل رہا ہے کہ وہ کہاں ہیں اس نے اپنا رابطہ عوام سے منقطع کیا ہوا ہیں پورے ضلعے میں بچوں کے تعلیم کو لے کر عوام میں شدید بے چینی پایا جاتا ہیں مگر سابقہ نمائندے کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہیں ہم چیف سیکریٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پہ نوٹس لے کر محکمہ تعلیم ضلع واشک کے نان ٹیچنگ کے پوسٹوں پہ آرڈرز کو فوری طور پر کینسل کروائے وگرنہ ہمیں احتجاج کے ساتھ معزز عدالتوں کے دروازے بھی کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کریں گے