آواران: آواران کے تحصیل مشکے میں طلباء کی جانب سے ایک بار پھر ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی آواران بروز جمعرات کے ضلع آواران تحصیل کے مشکے یونین کونسل نوکجو میں طلباء کی جانب سے ا یک پرامن ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں آواران کے غیر حاضر ٹیچرز کو ڈیوٹی سے پابند اور اسکولوں کو فعال کیا جائے درج تھے انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد غیر حاضر استاتذہ کے خلاف ایکشن لینا ہے۔
ریلی میں شامل طلباء کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی آواران کے تحصیل مشکے میں ایک ریلی نکالی گئی ہے انہوں نے واضع کیا کہ ہمارے اساتذہ دوسرے شہروں میں نکل مکانی کرکے اپنے الگ الگ کاروبار چلارہے ہیں، یہاں کہیں طلبا و طالبات کے زندگیوں کو تاریکی میں دکھیل کر خاموشی سے اپنے محلوں میں خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔
ہمیں انصاف چاہیے کہ پورے دس سالوں سے ہمارے اسکولوں کی عمارتیں تعمیر نہ ہوسکے اور آواران انتظامیہ کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائی جاری ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آواران کے تحصیل مشکے نوکجو میں گرلز اور بوائز اسکولوں کے جو غیر حاضر استاتذہ ہیں انہیں سیاسی جماعتوں کے پشت پناہی حاصل ہے۔
کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آواران کے تحصیل مشکے کے تمام اسکولوں کو فعال کیا جائے غیر حاضر ٹیچرز کے خلاف کارروائی عمل لائی جائے اور آواران ایجوکیشن کے ناہل آفیسر کو فوری طور تبادلہ کیاجائے۔