|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2023

گلگت بلتستان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشیدکی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی خالی ہونے والی 13 استورون کی نشست پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران حلقے کے تمام56 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح8 سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

تمام پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمدخورشید خان کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف امیدوار خورشید خان 5996 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کے فرمان علی5057 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان 3863ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقے کے کل 56 پولنگ سٹیشنزمیں سے12  کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا تھا، اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے۔