چمن: چمن ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ راجا اطہر عباس کی ہدایت پر گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد کی نگرانی تحصیلدار سیٹی ثنا اللہ لیویز فورس کیو آر ایف فورس ہمراہ چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی تحصیلدار سیٹی ثنا اللہ لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان لیویز فورس کیو آر ایف فورس نے چمن شہر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی ذخیرہ اندوزی کے روک تھام کے خلاف بنائی گئی ٹیم کا رات گئے شہر کے مختلف مقامات پر اطلاعات کی بنا پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد صاحب کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ ٹیم نے بارڈر روڈ گنج اور گلدارہ باغیچہ روڈ پر واقع مختلف گوداموں سے مزید درجنوں چینی کے پارسل برآمد کئے گئے کاروائی کے دوران بارڈر روڈ اور گنج کے اردگرد گوداموں سے درجنوں پارسل قبضے میں لیے جبکہ مختلف گوداموں کو موقع پر سیل کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے اور بلیک میں مہنگی کرنے والے زخیرہ اندوزں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ چینی کی ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضلعی انتظامیہ اطلاع کے ہاتھ مضبوط کریں۔