|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2016

بیجنگ: بارہویں قومی عوامی کانگریس کے جاری اجلاس کے جائزے کے لئے پیش کئے جانے والے تیرہویں پنجسالہ منصوبے کے مسودہ کے خاکے پر تبصرہ کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ پاکستان میں شروع کئے جانے والے اقتصادی راہداری کے منصوبے چین کے پنجسالہ منصوبے کے مقاصد اور اغراض ہیں ، چین کو قوی امید ہے کہ ایسے منصوبے جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعمیر کا حصہ ہیں دوست ممالک کے ساتھ ون ون تعاون چینی رہنماؤں نے اپنے باہمی مفاد میں بھرپور طریقے سے پیروی کئے جانے والے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اس قسم کے دوسرے منصوبوں کا عزم کررکھا ہے ، آئندہ پانچ سال کے دوران چین بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے ، ایشین انفراسٹرکچر ، انویسٹمنٹ بینک کو آگے بڑھانے اور شاہرائے ریشم فنڈ کو صحیح طورپر آپریٹ کرنے پر توجہ مبذول کرے گا ۔