|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2023

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے جے یو آئی کے رہنما ء حافظ حمداللہ اور ان کے ساتھیوں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے جمعیت علما ء اسلام کی قیادت سے اپنی دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخموں کی صحت یابی کے لئے دعا کی.

اور کہاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔