کوئٹہ +کراچی: نیشنل پارٹی سندھ کا اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی صدررمضان میمن اور کراچی کی صدر فرحت نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ اجلاس میں مجید بلوچ حبیب بلوچ ، یونس شات ، دربی بی بزنجو ، شمع بزنجو سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نجکاری کے حوالے سے 18مارچ سہ پہر تین بجے پی ایم اے ہاوس میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا کانفرنس کی صدارت پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو کرینگے ۔ جبکہ مہمان خصوصی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ ہونگے نجکاری کانفرنس سے قیصر بنگالی ، حفیظ پا شا۔ تاج حیدر ، اسد اقبال بٹ ، ڈاکٹر ریاض شیخ ، کرامت علی ، بیرسٹر صفیع اللہ ، اور پی آئی اے واپڈا اسٹیل میل یونین کے رہنماء نجکاری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرینگے اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور ہ کراچی کے حولے سے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی 19مارچ کو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سٹی بار کراچی سے خطاب کرینگے ۔ جس میں پارٹی کے اہم رہنماء بھی ان کے ساتھ ہونگے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کراچی اور سندھ بھر میں نیشنل پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کے حوالے سے تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں اور پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن دونوں پروگراموں میں بھر پور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔