|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا۔

اپنے ایک بیان میں صدر ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش وخروش مثالی ہے، عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔

 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں نوازشریف انہیں مہنگائی، غربت، بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے، انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام معمار پاکستان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔