امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ہے، ایران شدید دباؤ میں ہے اور مزید مشکلات کا سامنا کرے گا۔
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کردی، کہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ناکہ بندی ختم نہیں ہوگی۔
دوسری جانب امریکی فوج آج صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف نئے آپشنز پر بریفنگ دے گی، سینٹکام کے منصوبے صدرٹرمپ کےسامنے پیش کیے جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حساس جوہری مواد کو محفوظ بنانےکےلیے اسپیشل فورسز آپریشن پرغور جاری ہے، ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کا خدشہ بھی زیر غورآئے گا۔
Leave a Reply