|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2023

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت پر آشوب حالات میں جل رہا ہے ۔

اس وقت تمام سیاسی جماعتوں لیڈران و کارکنان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کریں وہ دن قریب ہے جب سیاسی کارکنان متحد ہوکر اپنے حقوق جابر ظالم طاقت ور قوتوں سے چھین کر مظلوم عوام کی دہلیزِ پر لا کر حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بابائے سیاست شہید ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے گھر آمد کے موقع پر چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ این ڈی پی کی مشاورتی کمیٹی کے رہنماؤں تبسم نادر ایڈووکیٹ میر بہار خان کھیتران شیر احمد قمبرانی عبدالستار رہبر وڈیرہ نزیر احمد کھیتران اور بھاگناڑی کو پانی دو تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو طائب امیر پہوڑ اور دیگر دوستوں سے سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماں نادر چھلگری ایڈووکیٹ میراں بحش بلوچ عبدالغنی بلوچ علی احمد لانگو ایڈوکیٹ قلندر مگسی اور این ڈی پی کے دوست موجود تھے۔