کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے جو نقصانات ہوئے ہیں حکومت فوری طور پر ریلیف کا اعلان کرے اور شیرانی ، لورالائی سمیت دیگر علاقوں میں انسانی جانوں کے ضیاع اور ان کے لواحقین کو حکومت فوری طور پر امداد فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قوم پرستوں کی کارکردگی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے نہ ہونے کے برابر ہے جو میرٹ پر ترقیاتی کام کر نے کے دعوے کر رہے تھے وہ ایک ہی بارش سے بہہ گئے اس طرح ترقیاتی کاموں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن عوام کو ان ترقیاتی اسکیموں سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا انہوں نے شیرانی، لورالائی سمیت دیگر علاقوں میں انسانی جانوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کی بحالی اور لواحقین کی مالی امداد کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے انہوں نے مسلم لیگ(ق) کے جنرل سیکرٹری میر کریم نو شیروانی کے بیان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل نہیں ہوا تو کیا پیرس بن گیا کریم نوشیروانی کوئٹہ کے ان علاقوں میں جا کر گھوم پھیرے تاکہ ان کو پتہ چلے کہ کوئٹہ شہر پیرس نہیں بلکہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے کریم نو شیروانی چند مفادات کے خاطر دوسروں پر تنقید کر نے کے بجائے کوئٹہ شہر کے عوام سے پوچھ کر بتائی کہ کوئٹہ شہر میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب قابل احترام ہے لیکن کسی پر تنقید کر نے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے تو یہی سب کیلئے بہتر ہے اپوزیشن کا کام حکومت کے تمام معاملات پر تنقید کر نا حق ہے اگر کسی کو تنقید کر نا اچھا نہیں لگتا تو وہ خود کو بدل کر عوام کیلئے بہتر اقداما ت اٹھائے۔