اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدررحمت صالح بلوچ کی قیادت میں گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمیرعبدالحمیدشاہین ،جنرل سیکرٹری حاجی کریم کلیڈزئی،کورکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداسلم لہڑی،سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکے انفارمیشن سیکرٹری اخترسعیدخان نے ملاقات کی ۔
اس موقع پررحمت صالح بلوچ نے وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران باڈرسے بلوچستان کے لاکھوں افرادکاروزگاروابستہ ہے۔
بشمول تاجران ،کسان،ماہی گیر،اورٹرانسپورٹرز،بلوچستان کے مقامی ٹرانسپورٹرزکوبلوچستان کی حدودتک خصوصی رعایت دینے کی اشدضرورت ہے اوریہ اس کے حقدارہے ،گوادرپورٹ کی کامیابی مقامی ٹرانسپورٹروں کوریلیف ملنے سے ممکن ہے۔مکران ڈویژن اورقلات ڈویژن کے ٹرانسپورٹرزانتہائی دشوارگزارسڑکوں کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن کرکے خوردنی اشیاء عوام کوتک پہنچارہے ہیں۔
گوادرکراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈزاونرزویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمیرعبدالحمیدشاہین ،جنرل سیکرٹری حاجی کریم کلیڈزئی،کورکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداسلم لہڑی،سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزکے انفارمیشن سیکرٹری اخترسعیدخان نے کہاکہ ٹرانسپورٹ برادری کوملنے والے ریلیف کاکم کرایہ وصول کرکے عوام کودیاجارہاہے اگرمقامی پیٹرولیم کااستعمال کیاجائے ایسی صورت میں کرایوں کابوج عوام کوبرداشت کرناپڑھے گاعوام کوایک سوروپے والی چیزتین سوروپے میں خریدنے پرمجبورہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ سے ملک کے دوردرازعلاقوں کومال کی ترسیل میں تاجران،اورٹرانسپورٹرزکوشدیدپریشانی ہوگی اس لئے بلوچستان کے تاجران اورٹرانسپورٹ برادری کوحسب سابق ریلیف بلوچستان کی حدودتک ریلیف دی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے ٹرانسپورٹروں کے مسائل تحمل سے سننے اورٹرانسپورٹ برادری کے وفدکویقین دلایاکہ بلوچستان کے تاجران اورٹرانسپورٹرزکوخصوصی ریلیف قانون کے مطابق دی جائے،ٹرانسپورٹرزکوملک بھرکی شاہراہوں پرتحفظ فراہم کیاجائے گا،ٹرانسپورٹرزسے کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ٹرانسپورٹروں کودرپیش مسائل کومستقل بنیادوں پرجلدحل کیاجائے گا۔