|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2016

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک کے قریب ایک بس اسٹاپ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ متعدد ایمبولنسز کو دھماکے کے مقام کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دھماکہ دارالحکومت انقرہ میں مرکزی چوک کے قریب واقع بس اسٹاپ پر ہوا جس کے قریب ہی ایک پارک بھی قائم ہے۔گورنر انقرہ کے مطابق کار بم دھماکے میں 27 افراد کے ہلاک اور 75 کے زخمی ہوئے ہیں۔مزید پڑھیں: ترکی میں دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 86 ہو گئیمقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک کار کے بس سے ٹکرانے کے بعد ہوا، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کار بم دھماکا بھی ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں ا?گ بھڑک اْٹھی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر میڈیا اور دیگر افراد کو دوسرے دھماکے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے پہلے دھماکے کے مقام سے فاصلہ برقرار رکھنے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ دارالحکومت میں ترک فوجی قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اے پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری ترکی کی کردش ورکر پارٹی نے قبول کی تھی۔