کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہونیوالی تباہ کاریوں اور انسانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اورپشتون پرستی کرنے والی جماعت اب تک ان تباہ کاریوں پر خاموش نظرآرہی ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ صوبہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر تنقید نہیں کرتی لیکن اصلاح کرنے کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے حکومت کا کام ہے کہ عوام کی بحالی کیلئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں کیونکہ اس وقت صوبہ کے مختلف علاقوں شیرانی ‘ ژوب ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ ‘ چمن سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ ہونیوالی بارشوں سے بہت تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور علاقوں کا ایک دوسروں سے رابطہ منقطع ہے اب تک متاثرہ علاقوں میں حکومتی مشینری تاحال نہیں پہنچی ہے اور عوام بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے حالیہ بارشوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے ۔