|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2023

کوئٹہ:  نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کا وڈھ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت قبائلی تنازعات کے پر امن حل کیلئے زور اول سے کردار ادا کررہی ہے۔

جبکہ تنازعات کا باہمی حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے ملک کے حساس صوبے میں شمار ہوتاہے۔ ماضی کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے 144 لگایا گیا ہے۔

تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے جہاں پر بھی اسیٹ رٹ کو چیلنج کیا گیا وہاں پر قانون حرکت میں آئے گی میر محمد زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت قبائلی معاشرے کی مضبوط روایات کا حصہ ہے جبکہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ان تنازعات سے نقصان ہمیشہ عوام کا ہوتا ہے۔

جس کے باعث 144کا انقاد کیا گیا ہے میر زبیر جمالی نے کہا کہ تنازعے کے پر امن حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا لیکن دونوں فریقین صبرِ تحمل کا مظاہرہ کریں نگران وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی تشویش کے باعث بی این پی کو اپنا لانگ مارچ ملتوی کرنا چاہیے۔