|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2023

ژوب: نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر ضروری ناکوں کو ختم کریں گے بلوچستان کے پولیس ولیویز صوبے کے لوکل ٹرانسپورٹ کو تنگ نہ کرے تاہم لوکل ٹرانسپورٹ کی آڑ میں کسی کو غیر قانونی سمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے

بلوچستان کے ٹرانسپورٹ کو تمام درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان گڈز ٹرک ایسوسی ایشن اور پنجاب گڈز ٹرک ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں بلوچستان ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نورمحمد شاہوانی پنجاب کے صدر عبدالسلام ناصر ژوب ڈویژن کے عبدالجبار کاکڑ لورالائی ڈویژن کے بلوچ خان اتمان خیل حاجی رضا ودیگر اضلاع کے نمائندوں کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے آفیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں بلوچستان اور پنجاب کے ٹرانسپورٹ یونین نے نگران وفاقی وزیر داخلہ کو درپیش مسائل پیش کیے٫

اور تفصیلی طور پر آگاہ کیا مسائل کے حل کے حوالے سے نگران وزیر داخلہ نے چیئرمین ایف بی آر اور کسٹم حکام سے موقع پر رابطہ کیا

اور بعض مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ لورالائی ڈی جی خان روٹ پر چیکنگ کے دوران تحویل میں لی گئی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی دوبارہ چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کا احساس ہے اور انہیں فوری حل کرنے کا یقین دلایا چیک پوسٹوں پر پولیس اور لیویز لوکل ٹرانسپورٹ کو ناجائز تنگ نہیں کریں ٹرانسپورٹرز بھی غیر قانونی سمگلنگ کے روک تھام حکومت کا ساتھ دیں۔