|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2016

کابل: ایران، افغانستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں کہ چاہ بہار ، ہرات تک ریلوے لائن تعمیر کی جائے، جس میں ایران اور بھارت زیادہ اہم کردارادا کریں گے، بھارت اس منصوبہ پر تکنیکی تعاون اور مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ وہ چاہ بہار کی بندرگاہ کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرے اور افغانستان اور وسط اشیائی ممالک سے تجارت کو فروغ دیں، اس طرح سے افغانستان کو چاہ بہار کی بندرگاہ سے منسلک کر دیا جائے گا، افغانستان چاہ بہار کو پاکستانی بندرگاہوں کا نہ صرف نعم البدل سمجھتا ہے بلکہ افغان سرمایہ کار چاہ بہار میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ پاکتان پر انحصار کم سے کم ہو، بھارت نے 2009ء میں بڑی افغان ہائی وے کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو افغانی بلوچستان سے ہرات اور مزار شریف کو ملاتی ہے ، چاہ بہار کی بندرگاہ کے استعمال کی وجہ سے بھارت کے باربرداری کے اخراجات بہت کم رہ جائیں گے۔