خضدار/ اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گوادر ،کے پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں فوجی جوانوں پر دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
ملک دشمن عناصر اپنے اقاؤں کو خوش کرنے کے لئے سیکورٹی پر مامور نوجوانوں کو نشانہ بناکر ملک میں افرا تفری اور خوف کی ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے گوادر پسنی میں 14 فوجی جوانوں کی شہادت افسوس ناک واقعہ ہے ان دہشت گردانہ حملوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے
پاک فوج کے جوانوں نے وطن کی دفاع ملک سے دہشت گردی کی ناسور کو ختم کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم اپنے سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے قوم کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہداء کی بلند درجات کے لئے دعاء اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اپریشن کرنے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔