|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2016

خاران: وفاقی وزیر سفیران جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں سڑکیں اہم کردار ادا کرتی ہیں ذرائع مواصلات کا شعبہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے میں خاران ٹو یک مچ سٹرک کی تعمیر سے یہاں پر ترقی کی نئے راہیں کھلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران تایک مچ مین شاہراہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بلوچستان کے ترقی پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے موجودہ حکومت صوبے کے پسماندگی کے خاتمے سمیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اس سٹرک کی تعمیر بے روزگاری کے خاتمے سمیت زرعی فصلیں بروقت منڈی تک پہنچ پائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ ہمسایہ ملک ایران کو کراچی و دیگر علاقوں سے منسلک طریقے کرتی ہے جس سے سفر میں آسانی پید اہو گی انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اس منصوبے کا ازخود افتتاح کرنے والے تھے لیکن اچانک ناگریز وجواہات کے بنا پر وہ آ نہیں سکیں دریں اثناء وفاقی وزیر کے زیر صدارت اس منصوبے سے متعلق اعلیٰ سطح پر ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں این ایچ اے کے اعلیٰ آفیسران سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی ایف سی کمانڈنٹ شاید منظور کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر اکبر حریفالی ڈاکٹر اسحاق بلوچ این ایچ اے کے اعلیٰ آفیسران یوسف آغا عنایت اللہ رحیم جان کبدانی راحیل بلوچ ڈی پی او ڈاکٹر محمد انور بادینی اے سی محمد بخش ساجدی و دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس کے دوران این ایچ اے کے اعلیٰ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس پروجیکٹ پر بارہ ارب روپے لاگت کی آئی گئی جو کہ 200 کلو میٹر پر میط ہے آج پہلے فیز کا 50 کلو میٹر کا کام آغاز کیا گیا اس پر تین ارب سے زائد رقم لاگت آئی گئی اس منصوبے سے عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئیگی