|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل اسمبلی 267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں عوام علاقے سے روایتی و مورثی سیاست کو نیشنل پارٹی کی گڈگورننس اور کارکردگی سے موازانہ کرکے ووٹ کے حق کو استعمال کرتے ہوئے علاقے میں سیاسی عمل اور شعور کو پروان چڑھانے میں عملی آغاز کرے نیشنل پارٹی عوام کو احساس بیگانگی سے نکالنے کیلئے حلقہ میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز حلقہ 267 کچھی ‘ جھل مگسی کے ضمنی انتخابات کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ‘ ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی ‘ مرکزی کمیٹی کے ارکان میران بلوچ ‘ ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ ‘ ضلعی صدر وڈیرہ بشیر احمد چھلگری ‘ جنرل سیکرٹری عبداللہ بلوچ اور سینئر ممبر عبدالستار بنگلزئی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جوحلقہ میں عوامی رابطہ مہم کے علاوہ دیگر باشعور سیاسی جمہوری جماعتوں سے مذاکرات کرے گی اور ان کو علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے گی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے عام انتخابات میں بلوچستان کے عوام اور سرزمین سے نظریاتی کمٹمنٹ اور واضح حکمت عملی اور طویل سیاسی جمہوری جدوجہد کی بدولت نمایاں کامیابی حاصل کی اور جب نیشنل پارٹی نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے بعد بلوچستان میں گڈگورننس کے قیام کے ذریعے صوبہ سے کرپشن بدانتظامی اقرباء پروری پسماندگی ‘ جہالت اور بدامنی کو ختم کرکے میرٹ امن کی بحالی قانون کی بالادستی تعلیمی و طبی اصلاحی اقدامات بلوچستان کے عوام کے وسائل ریکوڈک کی حفاظت ساحل سمندر سے ٹرالر مافیا کی روک تھام گوادر کے عوام کی اراضیوں کی واپس منتقلی جیسے بے شمار عوامی اقدامات کرکے بلوچستان میں حقیقی نمائندگی اور سیاسی جماعت ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ 267 کے نمائندوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے علاقے اور عوام کو پسماندہ رکھا جس سے علاقے کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم رہے لیکن اب نیشنل پارٹی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی کیونکہ نیشنل پارٹی کی نظریاتی وابستگی عوام اور سرزمین سے ہے اس لئے نیشنل پارٹی حلقہ میں انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے بھرپور انتخابی مہم چلائے گی اور علاقہ سے روایتی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کو متحد و متحرک کرنے کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ۔