|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2023

نگراں وزیر اعلئ بلوچستان میر علی مردان  خان ڈومکی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم اور قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل کی ملاقات وزیر اعلئ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا پاکستان عالمی امن کے لئے امریکہ کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں ، بلوچستان میں امریکی حکومت اور عوام نے تعلیم خصوصا گرلز ایجوکیشن کے لئے نمایاں تعاون کیا ہے ،  دہشتگردی ، جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے امریکی معاونت کو سراہتے ہیں ، بلوچستان پولیس کو گاڑیاں جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے.

پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کا یہ منصوبہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے  اہمیت کا حامل ہے ،  بلوچستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے  کاروباری مواقعوں کی فراہمی  کے امریکی منصوبے کو  سراہتے ہیں ،بلوچستان میں امن ، تعلیم ، خواتین کی معاشی ترقی اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں جاری امریکی معاونت کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں، 

بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں خطہ ہے۔ امریکی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے ۔

اور امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کا کہنا تھابلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن و فراہمی انصاف کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، امریکہ اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی کھل کر مدد کی ،بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور قدیم تہذیب کو محفوظ بنانے کے لیے معاونت کریں گے۔