|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2023

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے،

معاشی ترقی میں کاروباری برادری کلیدی حیثیت کی حامل ہے، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔ وہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پیر کو کہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گوادر، بلوچستان کی کاروباری صورت حال اور اقتصادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اقتصادی پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور گوادر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے گوادر میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔ وفد نے گوادر کی کاروباری کمیونیٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیئرمین سینیٹ کے تعاون پر اْنکا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے، سرمایہ کاری اور خطے میں سازگار کاروباری ماحول کے لیے حکومتی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی بھی موجود تھے۔