کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بھٹکے ہوئے عناصر کو دعوت فکر دیتا ہو کہ وہ نیک آرزوں کی تکمیل کر ے ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا ئے اور سرزمین بلوچستان کو جنت النظیرمثال بنا دیں خوشحالی کے تمام راستے بلوچستان سے گزرتے ہیں سی پیک منصوبے سے گلگت سے مکران تک تمام راستے خوشحالی کے بندھن میں بند ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے شدت پسندی اور نفرت کا مکمل خاتمہ ہو گا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور بلوچستان میں امن بحال ہو نے پر فورسز اور عوام کو مبارکباد پیش کر تا ہوں امن کیلئے کاوشیں کرنے والوں نے ان عناصر کا خاتمہ کر دیا جن عناصر نے بلوچستان میں غیروں کے اشاروں پر چل کر بے گناہ لو گوں کا قتل عام کیا بلوچستان کے نوجوان خوشحال اور باوقار پاکستان کی امین ہے صوبے کے کھلاڑی اپنے صلاحیتوں سے ملک اور صوبے کا نام روشن کر یں یہ قابل قدر اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی اس بات پر ہوئی کہ خواتین کھلاڑی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ایسے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہے جو اپنے صلاحیتوں سے اپنے علاقوں کا نام روشن کرے انہوں نے کہا کہ امن کے خاطر جن لو گوں نے قربانی دی ہے ان کو سلام پیش کر تا ہو ں عسکری اور سول اداروں کی غیر مشروط تعاون رہی تو صوبے کے حالات مزید بہتر ہونگے پرامن وخوشحال پاکستان کے تمام راستے بلوچستان سے گزرتے ہیں اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور اس منصوبے سے پورا پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا نیک نیتی سے کام کیا جائے تو دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔