کوئٹہ: ملک بھر کی طرح کوئٹہ اور صوبے بھر میں 76یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ صوبائی دار الحکومت میں دن کاآغاز مساجد اور گھروں میں نماز فجر میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعاؤں سے ۔نماز فجر کے بعد کوئٹہ چھاؤنی میں یوم پاکستان کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ،کوئٹہ میں عسکری پارک ، ایوب اسٹیڈیم میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں مختلف شعبوں میں خدمات دینے والوں کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ مختلف سرکاری ، سیاسی و سماجی تنظیموں ، تعلیمی اداروں سے ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔آواران، بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی، گوادر، جعفرآباد، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات ، کوہلو، خضدار، خاران، بولان، تربت، لورالائی، لسبیلہ ، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیرآباد، نوشکی، ، پشین، پنجگور، سبی، زیارت، واشک، ژوب ، شیرانی اور صحبت پور سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیں جس میں صوبائی وزراء، سیاسی و قبائلی شخصیات اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے پرچم کشائی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سب سے بڑی تقریب عسکری پارک میں منعقد کی گئی جس میں گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے بھی شرکت کی تقریب میں شریک گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ایویشن طیاروں نے تقریب کے مہمان خصوصی کو سلامی بھی پیش کی بعدازاں گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے دفاعی نمائش کاافتتاح کیاجہاں مختلف طرح کے اسلحہ جن میں ٹینک ودیگربھی شامل ہے دفاعی نمائش میں رکھے گئے تھے مذکورہ ساز وسامان میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی جبکہ توپوں کی گرج نے لہو گرمادیا۔میلے کے دوران جدید اسلحہ کی نمائش بھی کی گئی نمائش میں رکھے گئے ۔ٹینک اور توپ طلبا کی تفریح کا سامان بن گئے جو ان پر بیٹھ کر تصویریں بنواتے رہے ۔میلے میں شریک کمسن بچوں نے خاکی وردی زیب تن کر کے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔اسکول کے طلباء وطالبات نے قومی نغمے ،ٹیبلو پیش کئے ۔جبکہ نوجوانوں نے علاقائی رقص پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگادئیے ۔